Caution: JavaScript execution is disabled in your browser or for this website. You may not be able to answer all questions in this survey. Please, verify your browser parameters.

فیز ریسرچ: سروے 5 iCARE

ہم 40 سے زائد ممالک کے 150 سے زائد محققین کا ایک گروپ ہیں۔ مرکزی محققین پروفیسر کم لاوئی ، پی ایچ ڈی اور سائمن بیکن ، پی ایچ ڈی ، مونٹریال ، کینیڈا میں مونٹریال کے طرز عمل سے متعلق میڈیسن سینٹر (ایم بی ایم سی) کے شریک ڈائریکٹر ہیں۔

ہم COVID-19 ، جسے پوری دنیا میں کورونا وائرس یا ناول کورونا وائرس بھی کہا جاتا ہے ،کے بارے میں لوگوں کی آگاہی ، رویوں ، عقائد ، اور طرز عمل کو سمجھنا چاہتے ہیں ، ۔ ایسا کرنے کے لئے ہم مختلف ممالک کے لوگوں سے یہ سروے مکمل کرنے کو کہ رہے ہیں۔ ہم مختلف طرح کے نظریات بھی دیکھنا چاہتے ہیں ، لہذا کوئی بھی سروے مکمل کرسکتا ہے ، اس سے قطع نظر کہ آپ کی عمر ، جنس یا پس منظر کیا ہے۔

سروے کو مکمل کرنے کے لئے 20 منٹ درکار ہو نگیں۔ براہ کرم اس امر کو  یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کافی وقت ہوں ، کیونکہ آپ سروے کو ادھورا چھوڑ کے بعد میں مکمل نہیں کر سکتے اور نہ ہی بعد میں اس پر واپس آ سکتے ہیں۔

ہم ایسی کوئی معلومات اکٹھا نہیں کریں گے جو  آپ کی شناخت کے لئے استعمال ہو سکیں ، لہذا آپ کے رد عمل مکمل طور پر گمنام رہیں گیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنی رضامندی واپس لینے کے لئے آزاد ہیں اور آپ کسی بھی سوال کا جواب نہ دینے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ اس مطالعے میں آپ کی شرکت سے کوئی خطرہ وابستہ نہیں ہے۔

تمام ڈیٹا کو مونٹریال (کینیڈا) کی کیوبیک یونیورسٹی کے سرور میں حفا ظت سے اکٹھا اور محفوظ کیا جائے گا جو 10 سالوں تک ہمارے ڈیٹا کو اکٹھا کرنے والے سافٹ ویئر کی میزبانی کرے گا۔

'فنڈس ڈی لا ریچری ڈو کوئبیک' (ایف آر کیو) کے تعاون سے ڈیٹا بانٹنے کے بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتے ہوئے ، اس مطالعے سے حاصل کردہ ڈیٹا کو تمام معاونین کے مطالعے کے لئے دستیاب کیا جائے گا۔ مطالعاتی ڈیٹا کی تمام کاپیاں بحفاظت ، پاس ورڈ سے محفوظ سرورز پر جمع کی جائیں گی جن تک صرف مجاز افراد ہی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس مطالعے کے اھم نتائج مرکزی مطالعہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جائیں گے (www.mbmc-cmcm.ca/covid19)، جہاں ہر کوئی ان تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

اگر آپ کو مطالعہ کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو ، براہ کرم ہم سے ہمارے پروجیکٹ ای میل کے ذریعے رابطہ کریں: covid19study@mbmc-cmcm.ca.

موجودہ مطالعہ CIUSSS-NIM کی تحقیقاتی اخلاقیات کمیٹی نے منظور کیا ہے (Centre intégré universitaire de santé et de services sociaux du Nord de l’Île de Montréal: https://www.ciusssnordmtl.ca/) اور مرکزی تفتیش کار پروفیسر کِم لاوئی اور سائمن بیکن اس معلوماتی فارم میں شامل تفصیلات پر عمل کرنے پر راضا مند ہیں۔

سروے کا جواب دیتے وقت ، براہ کرم یاد رکھیں:

  • لازمی سوالات کے سا تھ ایک سرخ ستارہ (*) ظاہر ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی لازمی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے ہیں تو ، جاری رکھنے کے لئے براہ کرم "میں نہیں جانتا / میں جواب نہیں دینا چاہتا ہوں" پر کلک کریں۔
  •  اگر آپ کو سروے میں ڈسپلے  یا دیکھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑے  تو ، براہ کرم کوئی مختلف آلہ اور / یا ویب براؤزر آزمائیں۔

انگریزی نہ بولنے والے شرکاء کے لئے نوٹ

ہم انگریزی سروے کا سافٹ ویئر پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں آپ کو انگریزی میں الفاظ نظر آئیں گے ، لیکن ہم نے  جہاں ممکن ہو ا، ترجمہ فراہم کیا ہے سروے کا جواب دینے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے کچھ ہدایات مندرجہ ذیل ہیں:

  • جب آپ کسی صفحے پر  موجود سوالات کا جواب دینا مکمل کر چکے ہوں تو ، "Next" یا "Submit" کے نشان والے نیلے رنگ کے بٹن پر کلک کریں۔
  • پچھلے صفحے پر جانے کے لئے ، "Previous" کے نشان والے نیلے رنگ کے بٹن پر کلک کریں۔
  • اگر آپ کسی لازمی سوال کا جواب نہیں دیتے ہیں تو ، ایک ڈبہ آپ کو مطلع کرنے کے لئے پاپ اپ یا سامنے آجائے گا۔
  • براہ کرم "Close" کے نشان والے نیلے رنگ کے بٹن پر کلک کریں اور سوال کا جواب دینا ختم کریں۔
  • جب تک کہ آپ سروے کا جواب دینا نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں، براہ کرم اپنی اسکرین کے اوپری دائیں حصے میں "Exit and clear survey" پر کلک نہ کریں۔
  • آپ بعد میں سروے روکنے اور دوبارہ شروع کرنے کے قابل نہیں رہیں گے ، آپ کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہو گی.
  • اگر آپ غلطی سے "Exit and clear survey" پر کلک کریں تو ، براہ کرم جو ڈبہ سامنے پاپ اپ ہوگا اس میں "Cancel" کے بٹن پر کلک کریں۔

 

اگر آپ حصہ لینے پر رضامند ہیں تو ، براہ کرم ”Next“ پر کلک کریں۔